ڈی آئی خان میں آج بھی قدیمی روایات کے مطابق ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے، ویڈیو رپورٹ
ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی جامعہ مسجد لاٹو قفیر میں بچے اور بڑوں کی خاصی تعداد ایک پُرکشش منظر دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتی ہے، یہ منظر ماہ رمضان کی آمد کے اعلان کا ایک قدیمی طریقہ ہے، جس میں وقت مغربین فائر کریکرز جو بنیادی طور پر بڑی آواز پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، اسے ہوا میں چھوڑا جاتا ہے، جو دور دور سے آئے بچوں اور بڑوں کیلئے تفریحی منظر کا مصداق ہوتا ہے۔
