بی بی سی اردو 11 مئ 2018
پاکستان میں جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے قریب میلسی نامی ایک قصبہ ہے جس کی وجہ شہرت ایک لائبریری ہے۔ مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری میں چار لاکھ سے زائد کتابیں اور رسائل ہیں۔ اِن میں چار ہزار سے زائد ایسی کتابیں بھی ہیں جنھیں ہاتھ سے لکھا گیا ہے یعنی قلمی کتابیں۔ تقریباً پانچ سو برس پرانا ایک قلمی قرانِ مجید بھی اِس لائبریری کی زینت ہے۔ ڈیڑھ سو برس پرانی اِس لائبریری کے روحِ رواں میاں غلام احمد جھنڈیر نے ہمارے ساتھی وجدان ڈار سے گفتگو کی