God is displeased with the river people of southern Punjab – by Asif Farooqi

flll
‘خدا ان سے ناراض ہو گیا ہے’

آصف فاروقی | 2010-06-23

جنوبی پنجاب کے دریائی لوگ سمجھتے ہیں کہ خدا ان سے ناراض ہو گیا ہے۔ دریائے
سندھ کے کنارے، اور بعض صورتوں میں اس کے بیچوں بیچ بسنے والے ان کاشتکاروں کے پاس خدا کا موڈ سمجھنے کا واحد ذریعہ یہی دریا ہے۔ اگر دریا رحم دل ہو اور پر سکون طریقے سے ان کی زمینوں اور زندگیوں کو سیراب کرتا رہے تو سب ٹھیک۔ اور اگر اس کا مزاج بگڑے تو اس کے بپھرنے کی واحد توجیح ان سادہ لوح کسانوں کی نظر میں خدا کی ناراضگی ہی ہے۔

خدا کی اس ناراضگی کے آثار جنوبی پنجاب کے دریائی علاقوں میں جا بجا دکھائی دیتے ہیں۔ اس روز میں ضلع لیہ میں تھا جہاں دریا کے کنارے بسنے والوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برس میں دریائے سندھ ان کی پانچ کلومیٹر پر پھیلی زرعی اراضی نگل چکا ہے۔ کئی بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں اور سینکڑوں زمیندار نقل مکانی کے عذاب سے گزرے ہیں۔ دریا کا یہ کٹاؤ ابھی جاری ہے اور اس کے ساتھ ہجرت کا عمل بھی۔ دریا کے قریبی علاقوں کے کئی دیہات پیش بندی کے طور پر خالی کیے جا چکے، مزید کیے جا رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ان دریائی لوگوں کا حال دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور خود ہم سب بھی ان کے اس قول سے پوری طرح متفق ہیں کہ ان سے خدا ناراض ہو چکا ہے۔ شائد اسی لیے بے زمین ہونے والے یا اس خدشے کا شکار ان چھوٹے کاشتکاروں کو دریا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ضلع لیہ کے سرکاری اہلکاروں کو یہ تک معلوم نہیں کہ کتنی زمین دریا برد ہو چکی ہے۔ یا یہ کہ کتنے لوگ ہیں جن کا رزق اس دریا کی نظر ہوا۔

یہ لوگ حکومت کی ترجیحی فہرست میں کہاں ہیں؟ اس علاقے سے ووٹ لینے والے بڑے زمینداروں نے پارلیمان کے ایوانوں میں کبھی ان کا ذکر کیا؟ کیا کسی ٹی وی چینل پر آپ نے ان لوگوں کی یا ان کے بارے میں کسی اور کی آواز سنی؟

شائد نہیں۔ کیونکہ ہمارے مسائل اور ہیں۔

Source: http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2010/06/post_640.html

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s